0
Tuesday 21 Mar 2023 12:43

ڈاکٹر منوہر چاند امن کے حامی تھے، تحریک بیداری امت مصطفیٰ

ڈاکٹر منوہر چاند امن کے حامی تھے، تحریک بیداری امت مصطفیٰ
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے ترجمان نے ہندو رہنما ڈاکٹر منوہر چاند کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ منوہر چاند امن کے حامی تھے، انہوں نے ساری عمر بین المذاہب رواداری کیلئے کام کیا، ڈاکٹر منوہر چاند علامہ سید جواد نقوی کی فکر سے بہت متاثر تھے اور انہوں نے کئی بار جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں پروگرامز میں شرکت کی اور علامہ جواد نقوی کی وحدت امت کیلئے کوششوں کو سراہا۔
 
ڈاکٹر منوہر چاند نے ہر موقع پر نفرتوں کو کم کرنے اور دلوں کو جوڑنے کیلئے عملی جدوجہد کی۔ قومی سطح پر امن و اتحاد کیلئے ڈاکٹر منوہر چاند کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ترجمان نے ڈاکٹر منوہر چاند کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ترجمان نے کہاکہ ڈاکٹر منوہر چاند ایک شفیق،نفیس انسان اور محب اہلبیتؑ اور محبِ وطن پاکستانی تھے۔ ڈاکٹر منوہر چاند نے بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور اتحاد کے میدان میں ہمیشہ عملی خدمات سرانجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 1047868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش