0
Tuesday 21 Mar 2023 14:07

صوابی، نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی

صوابی، نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
اسلام ٹائمز۔ صوابی کے ٹوپی بازار میں نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی روڈ پر ٹوپی بازار میں نجی بینک کے قریب ہی موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے 37 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایزی پیسہ و موبائل شاپ کا مالک بینک سے پیسے نکال کر سڑک پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے آ گھیرا۔ شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے شہری محفوظ رہا۔ پولیس نے فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش