QR CodeQR Code

ٹی ٹی پی میں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی

21 Mar 2023 14:17

ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی مہمند، سوات اور باجوڑ ایجنسی مرکزی قیادت سے ناراض ہیں اور علیحدگی کیلئے مشاورت کررہے ہیں، اختلافات کی وجوہات میں سے ایک وجہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی مہمند، سوات اور باجوڑ ایجنسی مرکزی قیادت سے ناراض ہیں اور علیحدگی کیلئے مشاورت کررہے ہیں، اختلافات کی وجوہات میں سے ایک وجہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کی جانب سے انتظامی امور میں محسود اور وزیر قوموں کو دوسرے قبائل پر فوقیت دینا، مرکزی قیادت کا اہم معاملات میں باقی گروپوں سے مشاورت نہ کرنا، افغان جنگجوؤں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال کرنا بھی اختلافات کی وجہ ہیں۔ اختلافات کے باعث گزشتہ دنوں ٹی ٹی پی باجوڑ کے اہم لیڈر شیخ گل محمد اور سوات کے ڈاکٹر حمود نے مفتی نور ولی کے ساتھ جرگہ بھی کیا تاہم مفتی نورولی کی جانب سے مطالبات ماننے سے انکار پر جرگہ ناکام ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 1047879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047879/ٹی-پی-میں-بڑھتے-جانی-نقصان-کی-وجہ-سے-پھوٹ-پڑ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org