0
Tuesday 21 Mar 2023 14:50

بھکر چیک پوسٹ پر حملہ کیس، علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور

بھکر چیک پوسٹ پر حملہ کیس، علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ ڈی آئی خان بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی بھکر میں چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ زر ضمانت پر علی امین گنڈاپور کی 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور  کی ہے۔ علی امین گنڈاپور داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سرحد پر چیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے، چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے، ان کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا تو ان کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی، اس دوران علی امین اور ان کے ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 1047883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش