QR CodeQR Code

دوطرفہ تجارت مقامی کرنسی میں ممکن ہے، دمتری پیتروو

پاکستان سے گیس اور پیٹرول کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے، روس

21 Mar 2023 14:51

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کے دوران روسی قونصل برائے سیاسی و معاشی امور دمتری پیتروو نے کہا کہ روس کی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں روسی قونصلیٹ کے قونصل برائے سیاسی و معاشی امور دمتری پیتروو نے کہا ہے پاکستان سے گیس اور پیٹرول کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے، روس کی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کراچی کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران رشین قونصلیٹ کے قونصل برائے سیاسی و معاشی امور دمتری پیتروو نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، دوطرفہ تجارت کے فروغ میں بینکنگ چینل اور دیگر مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارما سیوٹیکل مصنوعات، ادویات کی قیمت کم اور معیار بین الاقوامی سطح کا ہے، جو ادویات یہاں کم قیمت پر دستیاب ہیں، وہ روس میں انتہائی مہنگی ہیں۔ دمتری پیتروو نے کہا کہ دوطرفہ تجارت مقامی کرنسی میں ممکن ہے، بارٹر ٹریڈ کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔ پاکستان سے گیس اور پیٹرول کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے، جس پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1047884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047884/پاکستان-سے-گیس-اور-پیٹرول-کی-فراہمی-کا-معاہدہ-ہوگیا-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org