2
1
Tuesday 21 Mar 2023 15:28

علامہ ناظر عباس تقوی سعودی عرب سے رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے

علامہ ناظر عباس تقوی سعودی عرب سے رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سعودی عرب میں قید سے رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں علامہ ناظر عباس تقوی نے اپنی رہائی میں کردار ادا کرنے والوں، ملی تنظیموں، علمائے کرام اور عوام کا دعاؤں میں یاد رکھنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی نے اپنے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی سعودی عرب میں قید سے رہا ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولا علی ابن ابی طالبؑ کے موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے اور ولادت کی خوشی میں خانہ کعبہ میں علی ولی اللہ کا پرچم اٹھایا تھا، جس کے بعد علامہ ناظر عباس تقوی کو کو مکہ مکرمہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1047890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Hasnain
Pakistan
Mashallah Achi Khabar hai. Khuda salamat rakhe
Pakistan
مبارک ہو۔
ہماری پیشکش