QR CodeQR Code

بی جے پی جان بوجھ کر پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، کانگریس

21 Mar 2023 16:39

پرمود تیواری نے کہا کہ پوری اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اڈانی گروپ کیخلاف الزامات کی جانچ کیلئے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی جائے کیونکہ اڈانی گروپ پر سنگین الزامات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمراں جماعت (بی جے پی) پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے رہی ہے، مودی حکومت اپوزیشن کے کسی سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی اور اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 13 مارچ سے حکمراں پارٹی پارلیمنٹ کو کام کرنے نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب مودی کے اشارے پر ہو رہا ہے کیونکہ مودی حکومت اڈانی کے معاملے پر بات چیت نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہیں چاہتی کہ اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی منصفانہ تحقیقات ہو۔ پرمود تیواری نے کہا کہ پوری اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی جانچ کے لئے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی جائے کیونکہ اڈانی گروپ پر سنگین الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزادی کے بعد سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047898/بی-جے-پی-جان-بوجھ-کر-پارلیمنٹ-کی-کارروائی-میں-رکاوٹ-ڈال-رہی-ہے-کانگریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org