QR CodeQR Code

صحافی صدیق جان کو رہا کیا جائے، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا مطالبہ

21 Mar 2023 17:52

کوئٹہ سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں بی یو جے کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمد نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صحافی صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے صحافی صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ کوئٹہ سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں بی یو جے کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمد نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صحافی صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا کے خلاف کارروائیوں میں شدت تشویشناک ہے۔ حکومت نے ملک میں آزادی اظہار رائے کا بنیادی حق سلب کرلیا ہے۔ بیان میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کو رہا کیا جائے۔ صحافیوں کو ہراساں کرنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1047910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047910/صحافی-صدیق-جان-کو-رہا-کیا-جائے-بلوچستان-یونین-آف-جرنلسٹس-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org