0
Tuesday 21 Mar 2023 19:54

ہیئت آئمہ مساجد کا اجلاس، رمضان کے پروگرام ترتیب دیئے گئے، علامہ حسین مسعودی

ہیئت آئمہ مساجد کا اجلاس، رمضان کے پروگرام ترتیب دیئے گئے، علامہ حسین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کا اجلاس علامہ محمد حسین مسعودی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ماہ میں وفات خدیجۃ الکبریٰ، یوم شہادت حضرت علیؑ، یوم القدس، ولادت امام حسنؑ اور ہفتہ وحدت کے پروگرام منعقد ہونگے، جن سے مقامی علماء خطاب کریں گے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں میں تقاریب منعقد ہونگی۔

اجلاس میں مولانا اکرام حسین ترمذی، آغا جعفر علوی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا سرباز شگری، آغا مرزا حبیب، عبدالرزاق اورکزئی، مولانا مردان علی شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی گئی وہ امن و محبت اور رواداری کے جزبے کو فروغ دیں جبکہ حکومت اور ریاستی ادارے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ریلیف دیں تاکہ اس ماہ مقدس میں غریب آدمی اور اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے۔
خبر کا کوڈ : 1047925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش