0
Tuesday 21 Mar 2023 20:26

روشنی کی بجائے کراچی مجرموں کا شہر بنتا جارہا ہوں، گورنر سندھ

روشنی کی بجائے کراچی مجرموں کا شہر بنتا جارہا ہوں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی روشنیوں کی بجائے مجرموں کا شہر بنتا جارہا ہے، اس شہر کے باسی بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ فانڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں سینیٹر نثار کھوڑو، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، سینئر صحافیوں مظہر عباس، امتیاز فاران اور دیگر بھی شرکت تھے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سمندر ہونے کے باوجود شہر کے باسیوں کو پینے کا پانی میسر نہیں اور بجلی، گیس، انفرا اسٹرکچر ناپید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لئے اختیار نہیں، نیت اور ارادہ ضروری ہے، اس ضمن میں کراچی کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے ہر فورم پر جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی توجہ کی بات کی، وزیراعظم جلد کراچی آکر تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1047929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش