QR CodeQR Code

زمان پارک سے گرفتار 2 کارکنوں کا کالعدم جماعت سے رابطہ تھا، لاہور پولیس کا دعویٰ

21 Mar 2023 20:43

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا ریکارڈ سامنے آنے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے، جہاں اُن سے اہم انکشافات کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بعض مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کے کارکنون کا کالعدم تنظیموں کیساتھ رابطہ ظاہر کرکے پی ٹی آئی کو کالقدم قرار دلوانے کی سازش کرے گی۔ 


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سے گرفتار ہونیوالے ملزمان میں سے 2 افراد کالعدم تنظیموں کیساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قادر خان اور محمد عرفان نامی ملزمان کالعدم تنظیموں کے افراد کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا ریکارڈ سامنے آنے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے، جہاں اُن سے اہم انکشافات کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بعض مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کے کارکنون کا کالعدم تنظیموں کیساتھ رابطہ ظاہر کرکے پی ٹی آئی کو کالقدم قرار دلوانے کی سازش کرے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 1047930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047930/زمان-پارک-سے-گرفتار-2-کارکنوں-کا-کالعدم-جماعت-رابطہ-تھا-لاہور-پولیس-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org