0
Tuesday 21 Mar 2023 21:20

مقبوضہ فلسطین میں 3 صیہونی فوجی زخمی

مقبوضہ فلسطین میں 3 صیہونی فوجی زخمی
اسلام ٹائمز۔ لبنانی میڈیا "المنار" کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے تباہ ہوگئی۔ جس سے تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک گاڑی کے تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔ گاڑی میں صیہونی فوجی سوار تھے۔ عرب میڈیا نے رپورٹ دی کہ بارودی سرنگ کے پھٹنے کا واقعہ "عیتا الشعب" کالونی کے ساتھ "ھامر" روڈ پر پیش آیا۔ جس میں ایک اسرائیلی فوجی کی ٹانگ کٹ گئی۔ عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں تین صیہونی فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اس دھماکے کے بعد صیہونی گاڑیاں اور ساز و سامان مذکورہ بستی سے پیچھے ہٹ گئے۔
خبر کا کوڈ : 1047935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش