QR CodeQR Code

کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے پرائس لسٹ جاری، خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ

21 Mar 2023 21:26

انتظامیہ کیجانب سے تمام دکانداروں کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرائس لسٹ اپنی دکانوں میں واضح جگہ پر چسپاں کریں اور ان مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کی آمد پر مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی فہرست جاری کردی۔ جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے کوئٹہ شہر، مصافات اور کنٹونمنٹ میں روز مرہ کے استعمال کی اشیائے خورونوش کے نئے نرخ مرتب کر دیئے ہیں۔ جس میں آٹا، گھی، چاول، دال، چینی، گوشت سمیت پھل سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتیں طے کی گئی ہیں۔ اسکے ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے تمام دکانداروں کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرائس لسٹ اپنی دکانوں میں واضح جگہ پر چسپاں کریں اور ان مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی دکاندار نے پرائس لسٹ کو صحیح طور پر آویزاں نہیں کیا اور مقررہ کردہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1047936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047936/کوئٹہ-ضلعی-انتظامیہ-کیجانب-سے-پرائس-لسٹ-جاری-خلاف-ورزی-پر-کارروائی-کا-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org