0
Tuesday 21 Mar 2023 21:58

یہ لوگ عمران خان کو کسی بھی طریقے سے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ

یہ لوگ عمران خان کو کسی بھی طریقے سے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پچھلے دس ماہ سے جو کچھ ہورہا ہے سب واضح ہوگیا ہے، جو عمران خان کی مقبولیت سے ناواقف تھے اب ان کو سمجھ آگئی ہے، یہ لوگ عمران خان کو کسی بھی طریقے سے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، پہلے ایک قاتلانہ حملہ وزیرستان میں کیا گیا، دوسرا حملہ جوڈیشیل کمپلیکس میں ہونا تھا، میں وہاں موجود تھا جب عمران خان عدالت حاضری پر جارہے تھے تو رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، انسان کچھ بھی چاہے آخری پلان اللہ تعالی کا ہوتا ہے، عمران خان اللہ تعالی کی طرف سے ملک کے لئے ایک تحفہ ہے۔

اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عمران خان بحیثیت وزیراعظم کے طور پر ملک کی قیادت کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں شفاف انتخابات چاہتی ہے، پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے، تبدیلی عوام کے ووٹ سے ممکن ہے، کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ملک میں انتخابات ہوں اور عوام کے مرضی کی حکومت آئے، عمران خان اس تسلسل کے خاتمے کے لئے حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں، بہت جلد مشکل وقت گذر جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1047950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش