0
Tuesday 21 Mar 2023 22:18

جمہوریت کا راگ الاپنے والی پیپلز پارٹی آمریت سے بھرپور ہے، حافظ نعیم الرحمن

جمہوریت کا راگ الاپنے والی پیپلز پارٹی آمریت سے بھرپور ہے، حافظ نعیم الرحمن
اسلام Tائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وزیر خارجہ پاکستان و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ہار قبول کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم نہ بنے اپنے حق کے لیے سپریم کورٹ بھی جائیں گے، جلد پیپلز پارٹی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی فرمائش پر میئر نہیں بن سکتا، گنتی ٹھیک ہو جائے تو پیپلز پارٹی سے بات کر سکتے ہیں، جمہوریت کا راگ الاپنے والی پیپلز پارٹی آمریت سے بھرپور ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی بجائے ڈی آر آوز کے ساتھ مل کر نتائج تبدیل کuے جا رہے ہیں، اکثریتی ووٹ لینے والوں کو تسلیم کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ زرداری صاحب بلاول کو سمجھائیں کہ خوشامدیوں کے پیچھے مت جائیں، ہماری اکثریت کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی دیگر جماعتوں کی طرح نہیں ہے کہ ڈیل کرے، کراچی کے عوام نے مسائل کے حل کے لئے ہمیں ووٹ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش