0
Tuesday 21 Mar 2023 22:56

پاراچنار میں نوروز کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا

پاراچنار میں نوروز کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں نوروز کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا اور ہزاروں افراد کی موجودگی میں پرچم کشائی کی گئی۔ پاراچنار میں نئے سال کے موقع پر جشن نوروز منایا گیا، سب سے بڑی تقریب زیڑان میں حضرت علی علیہ السلام سے منسوب زیارت میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، تقریب میں ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پاراچنار میں نوروز کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے اور لوگ ایک دوسرے کے گھروں میں جاتے ہیں اور خصوصی دعوتوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش