QR CodeQR Code

علامہ عارف واحدی کی علامہ ناظر عباس تقوی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات

21 Mar 2023 23:11

ملاقات کے دوران علامہ عارف واحدی نے علامہ ناظر عباس تقوی کو رہائی پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے تمام دوستوں کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کراچی میں علامہ ناظر عباس تقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق علامہ عارف حسین واحدی نے سعودی عرب میں قید کے بعد رہائی پانے والے ایس یو سی کے مرکزی ایڈشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سے کراچی میں ان کے گھر میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علامہ عارف واحدی نے علامہ ناظر عباس تقوی کو رہائی پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے تمام دوستوں کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1047971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047971/علامہ-عارف-واحدی-کی-ناظر-عباس-تقوی-سے-انکی-رہائشگاہ-پر-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org