QR CodeQR Code

پنجاب، خیبر پختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات، 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ

21 Mar 2023 22:07

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو تیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جماعت اسلامی کو ترازو، جمیعت علماء اسلام پاکستان کو کتاب کا نشان دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ ہوگیا۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو تیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جماعت اسلامی کو ترازو، جمیعت علماء اسلام پاکستان کو کتاب کا نشان دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اے این پی کو لالٹین، ایم کیو ایم کو پتنگ، ٹی ایل پی کو کرین اور جمہوری وطن پارٹی کو پہیے کا نشان الاٹ کیا گیا۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشل پارٹی کو کلہاڑے کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے نیشل پارٹی کو آری اور عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047972/پنجاب-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-کے-عام-انتخابات-127-سیاسی-جماعتوں-کو-انتخابی-نشان-الاٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org