0
Wednesday 22 Mar 2023 20:46

پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمات، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم

پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمات، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کیخلاف درج دہشتگردی کے مقدمات کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ ایس ایس پی عمران کشور سربراہ ہوں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کیخلاف درج 10 مقدمات پر جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ جے آئی ٹی تھانہ سول لائنز، ریس کورس، شادمان میں درج مقدمات کی انکوائری کرے گی۔

مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی عمران کشور جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ایس پی آفتاب پھلروان، آئی بی کا نمائندہ جے آئی ٹی میں شامل ہے۔ سربراہ جے آئی ٹی کمیٹی کے ایک ممبر کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کرے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1048133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش