0
Wednesday 22 Mar 2023 21:22

رمضان المبارک، خیبر پختونخوا میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل

رمضان المبارک، خیبر پختونخوا میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر رمضان المبارک میں صبح 8 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔ اس ضمن میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ صوبے کے وہ سرکاری دفاتر جہاں پر ہفتے کو چھٹی نہیں ہوتی ان دفاتر میں اوقات کار صبح 8 سے دن 1 بجے اور جمعہ کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1048143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش