QR CodeQR Code

دہشتگردی کو ختم کرنا ہے تو دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

22 Mar 2023 23:11

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ انتہاپسند اپنی سوچ طاقت کے زور پر مسلط کرکے دین اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل کرنا ہوگا، دہشتگردی کو ختم کرنا ہے تو دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتہاپسند اپنی سوچ طاقت کے زور پر مسلط کرکے دین اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی دہشتگردی کی جڑ ہے، انتہاپسندی و فرقہ واریت پھیلانے والوں کو لگام دینا ہوگی، ردالفساد آپریشن کے زریعے ہی فساد کرنیوالے دہشتگردوں انتہاپسندوں کو نکیل ڈالی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دین اسلام کی حقیقی تعلیمات امن، محبت، بھائی چارے اور احترام انسانیت کے حقیقی فلسفے پر گامزن ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1048152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048152/دہشتگردی-کو-ختم-کرنا-ہے-دہشتگردوں-عبرت-کا-نشان-بنانا-ہوگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org