QR CodeQR Code

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا

22 Mar 2023 23:35

مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں غیرمعمولی تاخیر سے ختم ہوا۔ رات 10 بج کر 15 منٹ پر کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق باقاعدہ اعلان کیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ختم ہوا تھا۔ ادھر بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 1048158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048158/رمضان-المبارک-کا-چاند-نظر-ا-گیا-پہلا-روزہ-کل-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org