0
Thursday 23 Mar 2023 00:47
اب پاکستانیوں کو عدلیہ اور وکلاء برادری کیساتھ کھڑے ہونا ہوگا

انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی گئی، عمران خان

خاموش رہنا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کرنا ہے
انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی گئی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی 2 صوبائی اسمبلیوں کو اس امید پر تحلیل کیا کہ انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ قدم اس لیے نہیں اٹھایا تھا کہ فاشسٹوں کا گروہ آئین و قانون سے کھلواڑ کرے۔

انہوں نے کہا کہ خاموش رہنا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کرنا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اب پاکستانیوں کو عدلیہ اور وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہونا ہوگا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1048207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش