0
Thursday 23 Mar 2023 09:59

لاہور، یوم پاکستان، دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا

لاہور، یوم پاکستان، دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا
اسلام ٹاٹمز۔ لاہور یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک فوج کے جوانوں کے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اُٹھی۔ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں یوم پاکستان کے موقع پر اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ دن کا آغاز ہوا۔ فضاء اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا، توپوں کی سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1048216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش