QR CodeQR Code

یوم پاکستان، مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

23 Mar 2023 10:26

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تقریب کےمہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد نے گارڈز تبدیلی کی پریڈ کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی نے مزار اقبالؒ پر حاضری بھی دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔


اسلام ٹائمز۔ قرار داد پاکستان کے 83 سال مکمل ہونے پر لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تقریب کےمہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد نے گارڈز تبدیلی کی پریڈ کا معائنہ کیا۔

مہمان خصوصی نے مزار اقبالؒ پر حاضری بھی دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ معزز مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1048221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048221/یوم-پاکستان-مزار-اقبال-پر-گارڈز-کی-تبدیلی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org