QR CodeQR Code

دشمن کے ایرانو فوبیا منصوبے کو شکست ہوگئی، شیخ نعیم قاسم

23 Mar 2023 20:55

اپنے ٹویٹ میں حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یو اے ای، سعودی عرب، ترکی اور دیگر ممالک کیجانب سے شام سے تعلقات میں بہتری کی کوششیں، خطے کے تمام ممالک کیلئے خیر اور برکت لائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کی سیاسی و مقاومتی تحریک حزب الله کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے تہران-ریاض معاہدے پر اپنے تاثرات بیان کرتے پوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی جگہ ایران کو دشمن ثابت کرنے کا مغربی منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اس بارے میں ایک ٹویٹ کیا کہ خطے کے محرکات امریکی و صیہونی منصوبوں کے برخلاف بڑھ رہے ہیں اور سعودی عرب و ایران کے درمیان معاہدے نے صیہونی رژیم کی جگہ ایران سے دشمنی کے منصوبوں کو شکست دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای، سعودی عرب، ترکی اور دیگر ممالک کی جانب سے شام سے تعلقات میں بہتری کی کوششیں، خطے کے تمام ممالک کے لئے خیر اور برکت لائیں گی۔ قبل ازیں حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری "شیخ علی دعموش" نے ریاض اور تہران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے اثرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس معاہدے کے بعد خطہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے کہ جو امریکہ و اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس مثبت ماحول سے لبنان کے سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ مہینے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کے بعد علی شمخانی نے 6 مارچ کو صدر کے معاہدوں کی پیروی کے مقصد سے تہران-ریاض تنازعات کے حل کے لئے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ چین میں مذاکرات شروع کئے۔ ان مذاکرات کے اختتام پر 10 مارچ کو ایک سہ فریقی بیان جاری کیا گیا، جس میں رہبر معظم کے نمائندے اور سربراہ قومی سلامتی علی شمخانی، سعودی عرب کی سلامتی کے مشیر اور وزراء کی شوریٰ کے رکن "مساعد بن‌ محمد العیبان" اور چین کی کیمونسٹ پارٹی کی پولیٹیکل کونسل کے رکن، فارن افئیرز کے سربراہ اور عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے رکن "وانگ وائ" نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کی رو سے تہران-ریاض تعلقات از سر نو شروع کئے جائیں گے اور سات سال سے دونوں ممالک کے بند سفارت خانے دوبارہ سے کھولے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1048311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048311/دشمن-کے-ایرانو-فوبیا-منصوبے-کو-شکست-ہوگئی-شیخ-نعیم-قاسم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org