0
Friday 24 Mar 2023 00:20

جے ڈی سی نے معیاری راشن تقسیم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں، گورنر سندھ

جے ڈی سی نے معیاری راشن تقسیم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ یونیٹی فوڈز اور جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے تعاون سے طاقتور پاکستان راشن پروگرام کے تحت 20 لاکھ خاندانوں میں مرحلہ وار راشن پہنچائے جانے کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ طاقتور عوام کے طاقتور حکومت کے ہوتے ہوئے بے یارومد گار لوگوں کے لئے ہمارے دو بھائیوں ظفر عباس اور ادریس گی گی نے معیاری راشن تقسیم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک میں مڈل کلاس طبقہ ہے جو نہ کسی دسترخوان پر جاسکتا ہے اور نہ یہ کسی ادارے میں جا سکتا ہے، مڈل کلاس افرد ادھار لے کر اپنے گھر کا چولہا چلا رہے ہیں، 1 ملین لوگ طاقتور پاکستان راشن اسکیم میں رجسٹریشن کروا چکے ہیں، گفٹ کے طور پر سفید پوش لوگوں کے گھر راشن پہنچایا جائے گا، کوریر سروس کے تحت راشن تقسیم کیا جائے گا، راشن کے صحیح حقدار کو راشن پہنچایا جائے گا اور 6 مہینے تک مستحق افراد کو راشن دیا جائے گا، میڈیا کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اچھا میسج ملے۔

یونیٹی فوڈز کے سی ای او فرغ امین، ادریس گی گی اور ظفر عباس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میڈیا اس خبر کو زیادہ سے زیادہ دکھائے، صاحب حیثیت لوگ اور آگے آئیں، لوگ بھوک اور بیروزگاری کی وجہ سے خودکشی کررہے ہیں۔ اس موقع پر ظفر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف پیکج نہیں مل رہا، پاکستان میں پہلی بار بچت ایکسپو لگ رہا ہے، کوریر سروس ہر گھر راشن پہنچائے گا اور کہے گا کہ آپ کا گفٹ آیا ہے اور اگلے 6 مہینے تک آتا رہے گا، ہمارے ملک کا بُرا حال ہے، لوگوں کو آوارہ کتے کاٹ رہے ہیں، مڈل کلاس لوگ بھوک سے مررہے ہیں، خدارا حکومت کوئی گرانٹ دے، آج کی جے ڈی سی کی پہلی سحری گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے ہے، حکومت سے گزراش ہے کہ کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 1048315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش