QR CodeQR Code

سندھ پولیس اہلکاروں کا بڑے پیمانے پر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

23 Mar 2023 22:55

ایس ایس پی شکاپور کے مطابق برطرف پولیس اہلکار منشیات فروشی، رشوت اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوں میں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع شکاپور میں پولیس اہلکاروں کا بڑے پیمانے پر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جرائم میں ملوث ہونے 14 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ ایس ایس پی شکاپور کے مطابق برطرف پولیس اہلکار منشیات فروشی، رشوت اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوں میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع شکاپور میں برطرف پولیس اہلکاروں کو منظم جرائم کا نیٹ ورک تھا، 16 پولیس اہلکاروں کو محکمانہ سزا دے دی گئی ہے۔ ایس ایس پی شکاپور نے بتایا کہ سزا کے طور پر اہلکاروں کی 2، 2 سال کی نوکری کم کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع میں مزید اہلکاروں کی اسکروٹنی کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1048321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048321/سندھ-پولیس-اہلکاروں-کا-بڑے-پیمانے-پر-جرائم-میں-ملوث-ہونے-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org