QR CodeQR Code

کربلا معلیٰ میں افطار مواکب کا انعقاد

23 Mar 2023 22:37

بین الحرمین میں نماز مغرب و عشاء کے بعد زائرین نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے آتے ساتھ ہی کربلا لاکھوں زائرین کی میزبانی کے لئے آمادہ ہے۔ جس کے بعد زائرین کی افطاری کے لئے موکب لگا دیئے گئے ہیں۔ رمضان المبارک کی پہلی شب کربلا میں عوام الناس کی کثیر تعداد پہنچ گئی، جس میں مختلف ممالک سے آئے زائرین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ کربلا میں نماز مغرب و عشاء کے بعد زائرین نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارک باد دی اور حرم امام حسین علیہ السلام لبیک یاحسین (ع) کے نعروں سے گونج اُٹھا۔ اسی طرح حرم امام حسین اور حضرت عباس علیھما السلام کے ارد گرد افطاری کے موکب لگائے گئے ہیں۔ طے یہ ہے کہ یہ مواکب آئندہ کل سے اپنی سرگرمیاں شروع کریں گے اور روزہ دار زائرین کی خدمت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1048330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048330/کربلا-معلی-میں-افطار-مواکب-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org