QR CodeQR Code

مصطفیٰ کمال جوتے چاٹنے کا ماسٹر ہے، علی زیدی

23 Mar 2023 23:49

کراچی میں ایم پی اے ارسلان تاج کے گھر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہم آج بھی پاکستان میں آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہماری جنگ اب حقیقی آزادی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ اصل میں گرفتار مصطفیٰ کمال کو ہونا چاہیئے تھا، مصطفیٰ کمال جوتے چاٹنے کا ماسٹر ہے۔ کراچی میں ایم پی اے ارسلان تاج کے گھر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہم آج بھی پاکستان میں آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہماری جنگ اب حقیقی آزادی کی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ ہمیں زرداری مافیا کے کارندوں نے ڈنڈوں سے مارا، ارسلان کو کیماڑی کی ایف آئی آر پر گھر سے اٹھایا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود الیکشن ملتوی کر دیئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1048340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048340/مصطفی-کمال-جوتے-چاٹنے-کا-ماسٹر-ہے-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org