QR CodeQR Code

کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے، شیری رحمان

24 Mar 2023 00:03

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردار کشی میں گزری ہے، قتل کے الزامات پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہم عمران خان کے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟ ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کیا ریلیوں اور جلسوں میں عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‏عمران خان پیشیوں اور فرد جرم سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کا حربہ استعمال کر رہے ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان سیکیورٹی خدشات کے بہانے عدالت اور جوابدہی سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں، ان کو حکومت پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینے ہوں گے۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا بعد میں کہیں میرا بیان ’سیاسی‘ تھا، ان کی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردار کشی میں گزری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قتل کے الزامات پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہم عمران خان کے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1048343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048343/کیا-عمران-خان-کی-جان-کو-خطرہ-صرف-عدالت-کے-احاطے-میں-ہے-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org