0
Friday 24 Mar 2023 00:03

کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے، شیری رحمان

کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟ ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کیا ریلیوں اور جلسوں میں عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‏عمران خان پیشیوں اور فرد جرم سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کا حربہ استعمال کر رہے ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان سیکیورٹی خدشات کے بہانے عدالت اور جوابدہی سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں، ان کو حکومت پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینے ہوں گے۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا بعد میں کہیں میرا بیان ’سیاسی‘ تھا، ان کی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردار کشی میں گزری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قتل کے الزامات پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہم عمران خان کے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1048343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش