QR CodeQR Code

گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب

24 Mar 2023 00:16

گورنر پشاور  نے مسعود جان کو بلائنڈ کرکٹ میں غیرمعمولی خدمات پر تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جبکہ سورج نرائن عرف نرائن لال کو شعبہ ادب میں عوامی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنرغلام علی نے صوبے کی 11 شخصیات کو سول اعزازت سے نوازا۔ تقریب میں نگراں وزیراعلٰی محمد اعظم، صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر غلام علی نے مذہبی اسکالر قبلہ ایاز کو گراں قدر خدمات پر ستارہ امتیاز دیا، موسیقی و گلوکاری میں خدمات پر گل زری وگمہ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ گورنر پشاور نے مسعود جان کو بلائنڈ کرکٹ میں غیرمعمولی خدمات پر تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جبکہ سورج نرائن عرف نرائن لال کو شعبہ ادب میں عوامی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1048344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048344/گورنر-ہاؤس-پشاور-میں-یوم-پاکستان-کے-موقع-پر-سول-اعزازات-دینے-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org