0
Friday 24 Mar 2023 00:42

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے، ناصر شیرازی

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ یونیورسٹی کی حدود نواب اڈہ میں ایک اور شیعہ عزادار محمد اسلم خان بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہید کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔ انہوں اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے رہائشی اہل تشیع آبادی کو نشانہ بنا کر وہاں سے نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے، آئے روز کسی نہ کسی شیعہ شہری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کئی ایک واقعات کے گواہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہیں، لیکن مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں روز بروز بڑھتی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شیعہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1048348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش