0
Friday 24 Mar 2023 00:53

بولان، ہزارہ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد سمیت تین افراد اغواء

بولان، ہزارہ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد سمیت تین افراد اغواء
اسلام ٹائمز۔ بولان کے علاقہ کلی مریانی سے نامعلوم مسلح افراد نے 7 افراد کو اسلحہ کے زور پر اپنی گاڑی میں بٹھایا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔ جن میں سے 4 کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جو تین افراد اغواء ہوئے ہیں ان میں سے دو کا تعلق ہزارہ شیعہ برادری سے، جبکہ ایک پشتون ہے۔ تینوں مغویوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مغوی مزدور ہیں۔ جنہیں کلی مریانی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی میں بٹھایا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1048349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش