QR CodeQR Code

مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں شروع

24 Mar 2023 02:43

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کیطرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنڈال کمیٹی کے کوآرڈینیٹر شبیر سیال ہیں، جبکہ ڈپٹی کوآرڈینیٹر فواد رسول بُھلر اور خواجہ کامران ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تحریک انصاف نے 25 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور پارٹی کی طرف سے پنڈال کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنڈال کمیٹی کے کوآرڈینیٹر شبیر سیال ہیں۔ ڈپٹی کوآرڈینیٹر فواد رسول بُھلر اور خواجہ کامران ہوں گے، جبکہ تحریک انصاف کے دیگر 10 پارٹی ورکرز کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ پنڈال کمیٹی جلسے کے تمام تر انتظامات کی ذمہ دار ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1048398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048398/مینار-پاکستان-پر-پی-ٹی-آئی-کے-جلسے-کی-تیاریاں-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org