QR CodeQR Code

مظفر آباد، گلگت بلتستان بس سروس کا آغاز ہو گیا

24 Mar 2023 09:21

دونوں خطوں کے مابین بس سروس کا فیصلہ وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کے حالیہ دورہ مظفر آباد کے دوران کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مظفر آباد اور گلگت بلتستان کے مابین بس سروس کا آغاز ہو گیا۔ دونوں خطوں کے مابین بس سروس کا فیصلہ وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کے حالیہ دورہ مظفر آباد کے دوران کیا گیا تھا۔ مظفرآباد سے بعد گلگت جانے والے مسافروں کے ہمراہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی آزادکشمیر سردار جمیل صفدر روانہ ہوگئے۔ روانگی کے موقع پر سردار جمیل صفدر کا کہنا تھا کہ جی بی تا مظفر آباد بس سروس کا آغاز وزیراعظم آزادکشمیر کا بہترین اقدام ہے جس سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ قریب آنے کا موقع ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 1048400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048400/مظفر-آباد-گلگت-بلتستان-بس-سروس-کا-آغاز-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org