0
Friday 24 Mar 2023 17:05

سندھ، کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ

سندھ، کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، صوبے میں کورونا کے مزید 69 مثبت کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 190 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے مثبت کی سز کی شرح 36.3 فی صد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں کورونا کے 17 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 4 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ایک  مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے ہجوم والی جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 1048446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش