QR CodeQR Code

امریکی عوام کی اوباما سے بیزاری، شکاگو اور فلاڈیلفیا میں بے روزگاری کیخلاف احتجاج

9 Oct 2011 12:49

اسلام ٹائمز:مظاہرے میں موجود نوجوانوں نے متحد ہو کر نوکریوں کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا، بوڑھے افراد نے بھی معاشی ابتری سے بیزاری کا اظہار کیا۔ مظاہرے کے شرکاء مطالبہ کر رہے تھے کہ جنگ بند کرو اور امیروں پر ٹیکس عائد کرو۔


شکاگو:اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کے لوگ روشن مستقبل کی تلاش میں امریکا جاتے ہیں، آج امریکا کے عوام کو اپنے بچوں کے مستقبل اندھیروں میں دکھائی دے رہے ہیں، فلاڈیلفیا اور شکاگو میں لوگ پلے کارڈز اٹھائے احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ امریکا میں ڈوبتی معیشت اور بڑھتی ہوئی بےروزگاری نے عوام میں احتجاجی تحریک برپا کر دی ہے۔ آکوپائی وال اسٹریٹ کی مہم اب فلاڈیلیفا اورشکاگو کی شاہراہوں پر پورے زورشور سے حرکت میں ہے، لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے فکرمند دکھائی دیتے ہیں۔ فلاڈیلیفا اور شکاگو میں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء میں بچوں کی بڑی تعداد والدین کے ہمراہ شریک تھی۔ لوگ کہتے ہیں صدر اوباما امریکیوں کی مشکلات دور کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ مظاہرے میں موجود نوجوانوں نے متحد ہو کر نوکریوں کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا، بوڑھے افراد نے بھی معاشی ابتری سے بیزاری کا اظہار کیا۔ مظاہرے کے شرکاء مطالبہ کر رہے تھے کہ جنگ بند کرو اور امیروں پر ٹیکس عائد کرو۔


خبر کا کوڈ: 104851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/104851/امریکی-عوام-کی-اوباما-سے-بیزاری-شکاگو-اور-فلاڈیلفیا-میں-بے-روزگاری-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org