QR CodeQR Code

صدر مملکت اپنی اوقات اور آئینی دائرہ میں رہیں، عمران کی کٹھ پتلی نہ بنیں، رانا ثناء اللہ

24 Mar 2023 20:30

صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو خط لکھیں کہ وہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں۔ صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عارف علوی عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں، آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے، کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پر 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اُس وقت انسانی حقوق کہاں تھے۔؟
انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا۔؟

سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھ۔؟ صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے۔؟ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں۔؟ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو خط لکھیں کہ وہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔


خبر کا کوڈ: 1048515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048515/صدر-مملکت-اپنی-اوقات-اور-ا-ئینی-دائرہ-میں-رہیں-عمران-کی-کٹھ-پتلی-نہ-بنیں-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org