0
Saturday 25 Mar 2023 12:45

فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی

فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی
اسلام ٹائمز۔ فرانس میں جاری متنازع پینشن اصلاحات پر بات کرتے ہوئے صدر ایمانویل میکخواں نے مہنگی گھڑی اتار دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران انتہائی مہنگی لگژری گھڑی پہنے دکھائی دئیے۔ فرانسیسی صدر نے ملک میں جاری متنازع پینشن اصلاحات کیخلاف مظاہروں پر بات کرتے ہوئے آن ائیر کلائی سے گھڑی اتار دی۔ گھڑی کی مالیت 2 کروڑ 44 لاکھ 21 ہزار روپے (80 ہزار یورو) تھی۔ صدر ایمانویل میکخواں کی انٹرویو کے دوران گھڑی اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فرانس میں سوشل میڈیا صارفین نے مہنگائی اور حکومت کی جانب سے متنازع پینشن اصلاحات پر ہونے والے ہنگاموں کے باوجود صدر کو مہنگی ترین برانڈڈ اشیا استعمال کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 1048602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش