0
Saturday 25 Mar 2023 13:04

حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، مریم اورنگزیب

حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج حقیقی آزادی حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے، حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حقیقی آزادی نیوٹرل جانور ہوتا ہے، جنرل باجوہ کی تاحیات ایکسٹینشن سے شروع ہوئی تھی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکا سے معافیوں تک پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ فتنے، فسادی اور دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1048609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش