QR CodeQR Code

پی آئی اے نے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

25 Mar 2023 13:34

سی اے اے نے میمونہ فیروزہ اور سعید سومرو کو قوانین کی خلاف ورزی پر بالترتیب اگست اور جولائی 2022ء میں عہدوں سے فوری ہٹانے، سیفٹی کے معاملات سے دور رکھنے، کسی بھی انتظامی عہدوں پر فاٸز اور تعینات نہ کرنے کے نوٹسز جاری کٸے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات نظرانداز کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کے سی اے اے احکامات پر 8 ماہ سے عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بجائے قائم مقام ڈپٹی جنرل مینیجرز تعینات کر دیا گیا۔ سی اے اے نے میمونہ فیروزہ اور سعید سومرو کو قوانین کی خلاف ورزی پر بالترتیب اگست اور جولائی 2022ء میں عہدوں سے فوری ہٹانے، سیفٹی کے معاملات سے دور رکھنے، کسی بھی انتظامی عہدوں پر فاٸز اور تعینات نہ کرنے کے نوٹسز جاری کٸے تھے۔ دونوں مینیجرز کے معطل کئے گئے لائسنس بھی تاحال بحال نہیں کٸے گٸے۔ سی اے اے نے خاتون افسر کو 5 برس تک کسی بھی اہم عہدے پر تعینات یا فائز نہ کرنے کی پابندی بھی عائد کر رکھی ہے۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن نے بطور ریگولیٹر دونوں افسران کے خلاف کارروائی کیلئے لکھا تھا، لیکن احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، تاہم عملدرآمد کیلئے پی آئی اے پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔


خبر کا کوڈ: 1048615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048615/پی-آئی-اے-نے-2-افسران-کو-عہدوں-سے-ہٹانے-کے-سول-ایوی-ایشن-اتھارٹی-احکامات-ہوا-میں-اڑا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org