0
Saturday 25 Mar 2023 14:02

لاہور، تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل

لاہور، تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان گراٶنڈ پر تاریخی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف آج  تاریخی جلسہ کرنے جا رہی ہے اور اس جلسے کے تمام انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں  نے بتایا کہ فیملیز اور خواتین کیلئے علیٰحدہ انتظام کیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج کے تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اہم اعلان کریں گے اور آج کے تاریخی جلسہ میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ پی ٹی آئی لاہور کی جانب سے جلسہ گاہ کے داخلی و خارجی راستوں پر بہترين انتظام کئے گیے ہیں۔ آج رات نماز تراویح کے بعد یہ جلسہ شروع ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1048618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش