QR CodeQR Code

راہل گاندھی کی سزا کیخلاف اپوزیشن پارٹیوں کا وجے چوک تک احتجاجی مارچ

25 Mar 2023 17:07

راہل گاندھی کو عدالت کیطرف سے مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد کانگریس نے آنے والے دنوں میں تمام ہم خیال جماعتوں کو شامل کرتے ہوئے ایک بڑے احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو مودی سرنام معاملے میں سزا سنانے کے خلاف کانگریس پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک مارچ نکالا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے موقع پر بھاری سیکورٹی فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کو جمعرات کو سورت کی ایک عدالت کی طرف سے مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد، پارٹی نے آنے والے دنوں میں تمام ہم خیال جماعتوں کو شامل کرتے ہوئے ایک بڑے احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام ریاستی کانگریس کے صدور اور لیجسلیچر پارٹی کے لیڈروں کو آج ملک گیر احتجاج کی منصوبہ بندی کے لئے میٹنگ کے لئے بلایا گیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو کانگریس قیادت نے اس معاملے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1048620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048620/راہل-گاندھی-کی-سزا-کیخلاف-اپوزیشن-پارٹیوں-کا-وجے-چوک-تک-احتجاجی-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org