QR CodeQR Code

حکومت نے پورا ملک مقبوضہ کشمیر بنا دیا ہے، عمران خان

25 Mar 2023 15:59

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے پورے ملک کو کنٹیرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے، قوم تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسے میں پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج جلسے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، حکومت نے جلسہ ناکام بنانے کیلئے ہمارے 1600 کارکنان پکڑ لئے ہیں، ملک کی حالت یہ ہے کہ لوگ آٹا خریدنے کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمارے 1600 کارکن پکڑ لئے ہیں، حکمران جتنا ظلم کر رہے ہیں اتنا لوگ باہر نکلیں گے۔ عمران خان کہا کہ حکومت نے پورے ملک کو کنٹیرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے، قوم تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسے میں پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج جلسے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، حکومت نے جلسہ ناکام بنانے کیلئے ہمارے 1600 کارکنان پکڑ لئے ہیں، ملک کی حالت یہ ہے کہ لوگ آٹا خریدنے کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنا حکمران  لوگ ظلم کر رہے ہیں اتنا لوگ باہر نکلیں گے، عوام بھوک سے مر رہے ہیں، حکومت کو پرواہ ہی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1048635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048635/حکومت-نے-پورا-ملک-مقبوضہ-کشمیر-بنا-دیا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org