QR CodeQR Code

ملک پر لٹیروں کا ٹولا مسلط کردیا گیا، یہ لوگ مفادات اور ذاتیات کی سیاست کررہے ہیں، مخدوم زین قریشی

25 Mar 2023 16:54

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود الیکشن کا التوا کرکے یہ لوگ نہ صرف توہین عدالت کررہے ہیں بلکہ آئین اور قانون کے منافی اقدامات کررہے ہیں، یہ لوگ کب تک الیکشن سے بھاگیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابق رکن و قومی و صوبائی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکارہ ہوچکی ہے، 9 ماہ کی حکومتی کارکردگی کی بدولت یہ لوگ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود الیکشن کا التوا کرکے یہ لوگ نہ صرف توہین عدالت کررہے ہیں بلکہ آئین اور قانون کے منافی اقدامات کررہے ہیں۔ یہ لوگ کب تک الیکشن سے بھاگیں گے۔ نا چاہتے ہوئے بھی ان لوگوں کو الیکشن کروانا ہونگے۔ جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔

انہوں نے کہا امپورٹڈ حکمرانوں کی نااہلی کی بدولت ملک دلدل میں پھنس چکا ہے، ملکی معیشت شدید ترین بحرانوں کی زد میں ہے، جس کا خمیازہ ملک اور قوم دونوں بھگت رہے ہیں۔ مہنگائی ملکی تاریخ کی 70سالہ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ لاقانونیت عروج پر ہے۔ بدانتظامی قوم کے سامنے ہے۔ حکومت کے پاس ملک چلانے کے لئے نہ تو کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی اہلیت، عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ ملک کو دلدل سے نکالنے اور بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔ قوم عمران خان کی کال پر اپنے حق کے لئے باہر نکلے اور عمران خان کا ساتھ دے۔


خبر کا کوڈ: 1048651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048651/ملک-پر-لٹیروں-کا-ٹولا-مسلط-کردیا-گیا-یہ-لوگ-مفادات-اور-ذاتیات-کی-سیاست-کررہے-ہیں-مخدوم-زین-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org