QR CodeQR Code

پی ٹی آئی نے الیکشن ملتوی ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

25 Mar 2023 12:38

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے مشترکہ آئینی درخواست دائر کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ملتوی ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کروا دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے مشترکہ آئینی درخواست دائر کی۔

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ وقت پر الیکشن کرانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کو خط میں تجویز دی ہے کہ وزیراعظم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حکام کو ہدایت کریں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مقررہ وقت پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں۔


خبر کا کوڈ: 1048665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048665/پی-ٹی-آئی-نے-الیکشن-ملتوی-ہونے-پر-سپریم-کورٹ-سے-رجوع-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org