QR CodeQR Code

عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں

پاکستان کیخلاف کام کرنیوالے ایجنٹ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، رانا ثناء اللہ

غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کیلئے استعمال کر رہا ہے

25 Mar 2023 13:47

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان آئین، قانون، سچائی، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، عمران خان ہر ادارے اور اسکے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کر لو، امریکا سے نہیں ڈرتا سے لے کر میری جان کو خطرہ ہے کا جھوٹ بولا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان آئین، قانون، سچائی، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، عمران خان ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں، اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں، عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1048666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048666/پاکستان-کیخلاف-کام-کرنیوالے-ایجنٹ-کو-مینار-پر-جلسے-کی-اجازت-نہیں-ہونی-چاہیئے-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org