QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے ملک کو آئینی بحران میں مبتلا کر دیا

سراج الحق نے عمران خان کو منصورہ آنے کی دعوت دیدی

پنجاب کی نگراں حکومت پی ڈی ایم کا حصہ بن چکی ہے

25 Mar 2023 15:57

منصورہ میں نیوز کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگراں حکومت لمبے عرصے تک برسراقتدار رہنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، اس لیے ایک ہی وقت میں ملک بھر میں الیکشن کرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عمران خان کو منصورہ آنے کی دعوت دے دی۔ منصورہ میں نیوز کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو آئینی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت، وفاقی حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ بن چکی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت لمبے عرصے تک برسراقتدار رہنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، اس لیے ایک ہی وقت میں ملک بھر میں الیکشن کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 1048668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048668/سراج-الحق-نے-عمران-خان-کو-منصورہ-ا-نے-کی-دعوت-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org